حیدرآباد۔9ستمبر(اعتماد نیوز) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج ضلع
ورنگل میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ کالوجی تلنگانہ کے عظیم شاعر ہیں۔
وہ ہمیشہ عہدوں اور پیسوں کے لالچ میں نہیں رہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ
تلنگانہ کی تشکیل میں کالوجی کی شاعری بھی پوشیدہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے
ٹی وی
9اور اے بی این آندھرا جیوتی جیسے چینلس کو انتباہ دیا کہ اگر وہ
آزادی کے نام پر تلنگانہ کے عوام کو جذبات کو ٹھیں پہونچانے کی صورت میں
انکے خلاف سخت کاروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے آج ورنگل میں کالوجی کے یوم
پیدائش کے تقریب میں کالوجی کلا کشیترم کا افتتاح کیا اور اس کے لئے
12کروڑ روپئے کی منظوری دی۔